ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تباہی کے خطرے سے دوچار ثقافتی نوادرات کی حفاظت کے لیے ڈونرز کانفرنس

تباہی کے خطرے سے دوچار ثقافتی نوادرات کی حفاظت کے لیے ڈونرز کانفرنس

Tue, 21 Mar 2017 21:23:19    S.O. News Service

پیرس،21مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فرانسیسی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی ایک ڈونرز کانفرنس میں تباہی کے خطرے سے دوچار ثقافتی نوادرات کی حفاظت کے لیے تقریباً ستّر ملین یورو اکٹھے ہوئے ہیں۔ ان رقوم کی فراہمی کی یقین دہانی سات ملکوں اور فنی شاہکار جمع کرنے والی ایک امریکی شخصیت کی جانب سے کرائی گئی ہے۔ فرانس اور متحدہ عرب امارات کی کوششوں سے شروع کیے جانے والے پروگرام کا مقصد بقا کے خطرے سے دوچار یا تباہ شْدہ ثقافتی ورثے کو بچانا یا پھر سے اْنہیں اصل حالت میں بحال کرنا ہے۔ ’اسلامک اسٹیٹ‘ جیسے دہشت گرد گروپوں نے گزشتہ چند برسوں کے دوران متعدد مرتبہ انتہائی زیادہ قدر و قیمت کے حامل ثقافتی ورثے کو تباہ کیا یا نقصان پہنچایا ہے۔
 


Share: